اسلام آباد،کراچی، لاہور ، پشاور کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ،لاہور ،پشاور میں جو لال لال ٹماٹر موجودہیں ،ان کی قیمتیں سن کرگاہکوں کے چہرے لال ہو رہے ہیں ،2ہفتے پہلے تک ٹماٹر10سے20روپیکلوتک مل رہا تھا،اب ڈبل سنچری کر چکا ہے۔لاہور میں ڈیڑھ سوروپے تو کراچی کے کئی علاقوں میں دو سو روپیسے زیادہ کا ہو گیا ہے۔لیموں کیدام سن کر بھی لوگوں کے دانت کھٹے ہو رہے ہیں ،70 روپے سے 200 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ہری مرچ کی قیمت سن کر ہی لوگ سی سی کرنے لگے ہیں
،قیمت اسی روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،ان وی آئی پی سبزیوں کے مقابلے میں آلو اور پیاز کی قیمتیں معصوم نظر آرہی ہیں ،پیاز ستائیس روپے تو آلو پچیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔اور اب ذکر سپر سے بھی اوپر کی چیز کا،عید کے دسترخوان کی جان یعنی چکن کی شان میں بھی آداب بجا لائے،جن کیبارے میں دعویٰ کئے جا رہے تھے کہ قیمت دو سو سے زیادہ نہیں ہو گی،اسی مرغی کی قیمت اب دال کے برابر ہو گئی ہے،قیمت ڈھائی سو تک پہنچ گئی ہے۔
’’لیموں‘‘ اور ’’ٹماٹر‘‘ کی ڈبل سنچری
4
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں