لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کی ایک سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ سپیڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا ، اس سے قبل پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینیں زیادہ سے زیادہ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا رہی ہیں ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تجرباتی ٹرین رائیونڈ سے لودھراں کے درمیان ڈبل ٹریک پر چلائی گئی ۔پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینیں اس سے قبل زیادہ سے زیادہ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا رہی ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان مختلف سیکشنز پر ڈبل ٹریک کا کام جاری ہے، جبکہ لودھراں سے خان پور تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے جس کے بعد خانپور سے لیاقت پور تک نیا ٹریک بچھایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق لاہور سے لالہ موسی تک ڈبل ٹریک کا ٹھیکہ ایک غیر ملکی کمپنی کو دیا جا رہا ہے جس کی نگرانی پاکستان ریلوے کرے گا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ریلوے پروگرام کے تحت لاہور سے کراچی تک کا سفر دس گھنٹے کرنے کی تجویز ہے ۔
پاکستان ریلویزکا کامیاب تجربہ ، اب ریل کی فی گھنٹہ سپیڈ کیا ہو گی ؟
4
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں