بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اتوار با زار لگا نے کا اصل مقصد کیا ہے ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اشیاء خوردنوش کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء عوام کو سستے دواموں میں میسر ہوں۔ اتوار بازار لگانے کا مقصد ہی غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے اتوار کے روز وڈھ میں لگائے گئے سستا بازارکے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی وڈھ میر اما م بخش مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ٹیم رسالدار نوراللہ مینگل کی قیادت میں سستا بازار میں چوکنا تھے۔ عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے مختلف ضروریات کی چیزوں کا اسٹال لگاکر نہ صرف سستا بازار کو زینت بخشا بلکہ عوام کو بھی مکمل ریلیف دینے کی کوشش کی ۔ جن کا ہم تہہ دل سے مشکور ہیں اور ہماری کوشش بھی رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب عوام اس سستے بازار سے مستفید ہوسکیں اور عید کے اس پرمسر ت موقع پر ان کی خوشیوں میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ وڈھ میں پہلی بار ایسا سستا بازار لگایا گیا ہے جہاں پر سے لوگ دیگر بازار سے کافی سستے داموں پر اشیاء خردونوش اور دیگر ضروریات کی چیزیں خرید سکتے ہیں اس سے قبل وڈھ میں انتظامی سطح پر سستا بازار لگانے یا غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے کوشش نہیں کی گئی ، سستا بازار میں لوگوں کا کافی رش تھا ، چاروں اطراف سے سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…