بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، بڑے ادارے نے منظوری دیدی

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بنک نے بلوچستان کے زرعی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے 20کروڑ ڈالر آسان قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قرض 25سال کے لئے ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کچھ عرصہ قبل کراچی میں عالمی بنک کے صدر سے ملاقات کی تھی اور انہیں بلوچستان میں پانی کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ اسی ضمن میں عالمی بنک نے بلوچستان میں آبپاشی کے نظام اور کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے 20کروڑ ڈالر قرض آسان شرائط پر فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس خطیر رقم سے بلوچستان میں ڈیمز تیار کرنے اور آبی ذخائر کی صورتحال کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے اہم مسائل جن میں پانی کی کمی کا سنگین مسئلہ بھی شامل ہے کے حل کے لئے بتدریج اہمپیشرفت کررہی ہے۔ عالمی بنک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی اور ڈونرز اداروں سے معاونت کے حصول کے ذریعہ بلوچستان کے پیداواری شعبوں کی ترقی سے صوبے میں ترقی کے ایک روشن باب کا آغاز ہوگا اور عوام نے حکومت سے جو امیدیں اور توقعات وابستہ کررکھی ہیں وہ پوری ہونے کی قوی امید ہے جس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری اور ان کی اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے جبکہ عالمی بنک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ناصر محمود کھوسہ کا اس معاملے میں کردار قابل ستائش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…