بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے فنانس ایکٹ میں38ترامیم کروا دیں،بینکوں سے رقوم نکلوانے والوں پر مزید ٹیکس

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) فنانس بل 2016ء میں بنک اکاؤنٹ سے روزانہ 50000روپے نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہو گا اور اس سے زیادہ ن کالنے پر 0.06فیصد حاصل کیا جا سکے گا،حکومت نے فنانس ایکٹ میں38ترامیم کروا دی ہیں جس میں انکم ٹیکس کے لئے 21ترامیم، سیلز ٹیکس کے لئے 15ترامیم اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے لئے21ترامیم کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فنانس ایکٹ2016ء میں مجموعی طور پر 38ترامیم کی گئی ہیں جس میں اثاثوں پر ٹیکس عائد کرنے کے لئے سٹیٹ بینک کا وفد ٹیکس کا تعین کرے گا اور اس ترامیم سے قبل کمشنر انکم ٹیکس ایف بی آر کی ذمہ دار تھی۔ اسی طرح متنازعہ ترمیم آف شور کمپنیوں کے حوالے سے واپس لیا جا چکا ہے اور کمشنرز کو اختیارات دیئے گئے ہیں کہ 10سال ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کرے گی۔ اس طرح 5سے قبل ٹیلس نادہندگان کو نوٹس جاری نہیں کیا جا سکے گا۔ کمشنرز ایف بی آر کو اختیارات دیئے گئے ہیں کہ کمشنر اپیل کے فیصلے سے قبل مجموعی ٹیکس کا25فیصد ٹیکس وصول کر سکے گا۔ ترامیم کے ذریعے غیر ملکی ٹی وی فلموں سے ایڈوانس ٹیکس حاصل نہیں کیا جائے گا اور پاکستانی میڈیا چینل پر مزید ایڈوانس ٹیکس شامل کئے گئے ہیں۔اور کیبل فیس میں کمی کی جائے گی۔ فنانس بل 2016ء میں بنک اکاؤنٹ سے روزانہ 50000روپے نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہو گا اور اس سے زیادہ ن کالنے پر 0.06فیصد حاصل کیا جا سکے گا۔ اسی طرح شرعیہ شکایات کمپنیوں پر ٹیکس میں 2فیصد کمی لائی گئی ہے اور آئندہ 2سالوں میں ایک ایک فیصد کم کی اجائے گا۔ ہوائی جہاز کی لیز پر حاصل کرنے پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہو گی اور ٹی وی انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس پر5فیصد کمی ہو گی۔ اسی طرح دوسرے بنیادی چیزوں پر 5فیصد ٹیکس کم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…