کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر رضامند ہوگئے ہیںاور اس سلسلے میںپاکستان اسٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیوسی اے) اوردی انسٹیٹیوٹ آف اسٹینڈرڈز اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آف ایران (آئی ایس آئی آرآئی) کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔یہ معاہدہ میٹرولوجی، اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ، کوالٹی کنٹرول اور ٹیسٹنگ کے شعبے کوفروغ دینے کے سلسلے میں ہوا ہے، اس سلسلے میں یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیوسی اے ڈاکٹر برکت سعیدمیمن اور ڈپٹی سپرویڑن اینڈ ایمپلی مینٹیشن آئی ایس آئی آرآئی واحد مرانڈی مغادم نے بدھ کو تہران میں دستخط کردیے۔انسٹیٹیوٹ آف اسٹینڈرڈ اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آف ایران (آئی ایس آئی آر آئی) اور پاکستان اسٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) سائنسی، تکنیکی، اکیڈمک تعاون اور کمرشل اشیا کے تبادلے کو فروغ دیں گے ، اس میں اعلیٰ نگرانی کے لیے صارف حقوق کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اشیا کا تبادلہ و کاروباری ٹرانزیکشن ہموار، سرٹیفکیشن، باہمی معلومات کا تبادلہ، باہمی منظوری سے اسٹینڈرڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے معلومات کا تبادلہ بھی شامل ہے۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے شرائط و ضوابط برائے بین الاقوامی اسٹینڈرڈائزیشن آرگنائزیشن (آئی ایس او)، آئی ای سی، ایس ایم آئی آئی سی پربھی متفق ہوگئے ہیں جبکہ اس میں بین الاقوامی اسٹینڈرائزیشن میں شمولیت کرکے قومی معیارات سے متعلق تجربات و طریقہ کار، انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کو ڈرافٹ کرنا، دونوں اداروں کا آپس میں معیاراتی وتکنیکی قواعد کا تبادلہ اور اشیا کے تبادلے پر اسٹینڈرڈ مارک کو تسلیم کرنا، دوسرے ادارے کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرنا، معائنہ شدہ اداروں کے تحفظ اور تبدیل شدہ اشیا کی بہتری کے لیے معاونت فراہم کرنا، باہمی تجارت کی سہولت اور اداروںمیں ہم آہنگی پیدا کرنا شامل ہیں، دونوں ادارے درآمدی و برآمدی اشیا کے لیے معیارات اور طریقہ کار کی فہرست کا تبادلہ بھی کرینگے۔دونوں اداروں میں سرٹیفکیٹ کے طریقہ کار میں ہم آہنگی، لیب کو باہمی سروسز دینا،دونوں اطراف کی تکنیکی لیب کا دورہ کرنا بھی معاہدے میں شامل ہے، اس کے علاوہ ایک دوسرے کے میٹرولوجی کے شعبے میں تعاون کرنا، وزن و پیمائش، علاقائی تعاون کو بڑھانا، تربیت وتحقیق کی سہولت، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد، تجارتی دشواریوں کو دور کرنا اور پلان کا فریم ورک بھی اس کا حصہ ہے۔
پاکستان اور ایران سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون پر متفق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































