پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

حکومت کی پانچوں انگلیاں گھی میں،عمران خان کی بات سچ ثابت ہوئی،تفصیلات جاری

datetime 21  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک سال پہلے جنوری 2015 میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 70.29 فی لیٹر تھی جب کہ اب جنوری 2016 میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 76.26 روپے ہے۔ ایک سال کے دوران پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جنوری 2015 میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 44.70 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ اب جنوری 2016 میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل تک ا?گئی ہے۔ ایک برس میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 44 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔2014 میں پاکستان میں پٹرول کی روزانہ کی کل کھپت 434,000 بیرل تھی اور 2014 میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 96.29 ڈالر فی بیرل تھی ا?س حساب سے پاکستان میں 15 ارب ڈالر کا پٹرول استعمال کیا گیا۔ 2016 میں بھی کم و بیش 434,000 بیرل روزانہ کے حساب سے استعال ہوا ہے۔ جبکہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل تک ا?گئی ہے۔ 2014 سے 2016 تک کی اس پٹرول کی کمی کی وجہ اور پاکستان میں تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو 11 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ 11 بلین ڈالر کدھر گیے جو پاکستانی عوام پر پٹرول کی مہنگی قیمتوں کا بوجھ ڈال کر بچائے گے؟ اس رقم کا کوئی حساب نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو بتائے کہ یہ $11 ڈالر کدھر گئے ہیں،واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ روز ہی حکومت پر گیارہ ارب ڈالر کے حوالے سے سوالات اٹھاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…