لاہور(نیوز ڈیسک )انڈو نیشیا اور پاکستان کے درمیان کینو کی برآمدات کے معاہدے میں توسیع کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق 4 سالہ معاہدہ 2016 ءمیں ختم ہو رہا تھا تاہم اس سے قبل انڈونیشیا کی کورٹین ٹیم نے پاکستان کے مختلف باغات کا دورہ کیا اور کینوں کی برآمدات کا معاہدہ برقرار رکھا۔ ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں پاکستان سے 50 ہزار ٹن کینو انڈونیشیا برآمد کیے جائیں گے جبکہ کینو کی پہلی کھیپ دسمبر 2015 میں انڈونیشیا پہنچ چکی ہے۔ دونوں مملک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے سبب کینو کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سیزن میں 2 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے کینو انڈو نیشیا برآمد کیے گئے۔