جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایران کیلئے خوشی کی بڑی خبر،دھماکہ خیز انٹری کی تیاریاں، عرب ریاستیں پریشان

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)ایران کے خلاف عالمی طاقتوں کی پابندیوں کے خاتمے کے بعدتیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے، اس صورتحال کے باعث خلیج کی عرب ریاستیں پریشان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر عائد یورپی یونین اور امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے اعلانات کے فوری بعد تہران نے اپنے خام تیل کی برآمد بحال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،اور وہ اس صورتحال پر کافی خوش ہے۔ پابندیوں کے خاتمے کے محض چند ہی گھنٹے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق خلیج کی عرب ریاستوں کو ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد سے بھی زائد حصہ تیل کی برآمد سے حاصل ہوتا ہے۔ لیکن اب ان عرب ممالک کا مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران اگر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں 65 فیصد کم ہوئی تھیں تو سال روں کے محض دو ہفتوں میں ان قیمتوں میں مزید 20 فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب ہے،جہاں اسٹاک مارکیٹ میں سات فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔قطر ،کویت ابوظہبی اور دبئی اسٹاک ایکسچینج میں بھی مالیاتی خسارہ دیکھاجار ہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…