ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی بڑی قلابازی

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی بڑی قلابازی،کرنسی کا کاروبارکرنیوالوں کو نیا راستہ مل گیا،اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے ایرانی کرنسی میں بھی جان پڑنے لگی پاکستانی روپے کے مقابلے ایرانی ریال 25 فیصد مہنگا ہو گیا۔ایرانی ریال کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافے کو دیکھتے ہوئے کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کو نیا راستہ مل گیا ہے اور بڑی تعداد میں ایرانی کرنسی کی خریداری دیکھنے میں آرہی ہے،فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اقتصادی پابندی ہٹنے سے قبل 10 لاکھ ایرانی 32 ہزار پاکستانی روپے میں مل جاتے تھے لیکن آج ان کی مالیت 40 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اس طرح 10 لاکھ ایرانی ریال کی قدر میں 8 ہزار روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کا شمار دنیا کے ان کے ممالک میں ہوتا ہے جہاں خام تیل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔ اقتصادی پابندیوں کے باعث ایرانی کی جانب سے آئل ایکسپورٹ بہت محدود ہو گئی تھیں لیکن اب پابندیاں ہٹنے کے بعد آئل ایکسپورٹس بھی بڑھ جانے کی امید ہے یہی وجہ ہے کہ رسد بڑھنے کے خدشات کے باعث بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں مزید دباو¿ کا شکار ہو چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی کرنسی کی قدر میں موجودہ اضافہ تو معمولی بات ہے اگر پابندیاں اسی رفتار سے ہٹتی رہیں تو ایرانی کرنسی عالمی سطح پر بہت تیزی سے اوپر جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…