ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین نے پاکستان سے دوستی نبھادی ،ایک سال میں اتنی سرمایہ کاری کی کہ دنیاکوحیران کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چین نے پاکستان سے دوستی نبھادی ،ایک سال میں اتنی سرمایہ کاری کی کہ دنیاکوحیران کردیا.پاکستان اور چین کے درمیان سال 2014-15ء میں تجارتی حجم 12 ارب 29 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ٗ چینی وفد اور پاکستان کے تاجروں کے درمیان ملاقاتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں معاشی بحالی، بہتر سیکورٹی اور اچھے نظم و نسق کے لئے کوشاں ہیں تاکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب دی جا سکے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے استحکام کا ذریعہ ہیں، وہ پیر کو پاکستان چین تجارتی کاروباری مواقع سے متعلق کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی استحکام، معاشی قوت اور عوام کی خوشحالی چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کے فروغ سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایشیائی منڈی میں ایک پرامن اور مستحکم ملک کی حیثیت سے ابھر رہا ہے اور موجودہ حالات معاشی اور سیاسی قوت کا توازن مغرب سے مشرق منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی پاکستانی معروف تاجروں کے ساتھ ان کے روابط سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کی نئی شاہرات کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے 24 نومبر 2006ء کو آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کئے جو جولائی 2007ء سے موثر ہو گیا ہے۔ بعد ازاں تجارتی اور خدمات کے شعبہ میں ایک اور آزادانہ معاہدہ فروری 2009ء میں طے پایا جو 10 اکتوبر 2009ء سے موثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط سے قبل دونوں ممالک کا تجارتی حجم 4 ارب ڈالر تھا جس میں پاکستانی برآمدات 575 ملین ڈالر تھیں اور اب دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اس طرح گزشتہ چند سالوں میں تجارتی حجم میں ساڑھے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ پاکستان کی برآمدی مسابقت میں اضافے کے لئے وزارت تجارت نے تین سالہ پالیسی فریم ورک کا اعلان کیا ہے جو متعدد ادارہ جاتی اور گورننس کے حوالے سے اقدامات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے ایس ٹی پی ایف کے بڑے اہداف، برآمدی شعبہ کو ترقی کا ذریعہ بنانا، قلیل اور طویل المدتی بنیادوں پر پاکستان کی برآمدی مسابقت میں اضافہ کرنا اور پاکستان کی مجموعی برآمدات بڑھانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان میں تجارتی ضوابط میں ترمیم لانا، ادارہ جاتی اور گورننس کا استحکام لانا اور برآمدی مسابقت کے لئے اقدامات اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جنوبی ایشیاء میں غیر ملکی سرمایہ کے لئے بہتر اور سازگار نظام موجود ہے۔ مصنوعات سازی، بنیادی ڈھانچے کے شعبہ میں 100 فیصد غیر ملکی ایکویٹی کی اجازت ہے۔ نجی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منڈی بڑی متحرک ہے جہاں 18 کروڑ صارفین کی بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے خصوصی اکنامک زونز پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین کے پاکستان میں سفیر سن ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین تجارتی سرگرمیاں بتدریج بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے دونوں ممالک کے تجاروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا اور باہمی تجارتی حجم مزید بڑھے گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ فرینڈ شپ کانفرنس سے پاکستان اورچین کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہونگے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر چھیالیس ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری ایک سو ارب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے کی تین ارب کی آبادی مستفید ہوگی۔
Back to Conversion Tool



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…