ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کی مارکیٹیں اِن دنوں شدید مندی کا شکار ہیں اور کاروبار کے آغاز کے پہلے ہی گھنٹے میں ہنڈریڈ انڈیکس شدید مندی کے بعد 29 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس کے بعد کاروبار میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کہ وجہ خطے کی مجموعی کیپیٹل مارکیٹس میں گراوٹ اور ایران پر سے اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہے۔اسٹاک مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی بروکرز اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی بھی مارکیٹ کی خراب کارکردگی کی وجوہات میں سے ایک ہے۔انڈیکس میں مسلسل گراوٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچیج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج ملاقات بھی طے ہے جس میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی اسٹاک ایکسچیج کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1534 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی.دوسری جانب ایشیا کے دوسرے حصص بازار بھی شدید مندی کا شکار ہیں۔جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد، شنگھائی انڈیکس صفر اعشاریہ ایک فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سنگ انڈیکس ایک اعشاریہ ایک فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس صفر اعشاریہ ایک فیصد نیچے آگیا۔ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…