جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آٹو پالیسی میں تحفظ صارف حقوق پر آٹو سیکٹر کو اعتراض

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے گاڑیوں کی بروقت ڈلیوری نہ کرنے پر صارفین کو تادیبی ڈسکاو¿نٹ کی شرط سمیت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے دیگر تجاویز پر اعتراض کردیا ہے۔آٹو سیکٹر کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے آٹو پالیسی کے مسودے میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مجوزہ اقدامات کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے اعتراض انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو ارسال کردیے ہیں۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں گاڑی کی بکنگ کے وقت 100فیصد ایڈوانس قیمت وصول کرتی ہیں جبکہ گاڑیوں کی تاخیر سے ڈلیوری کی وجہ سے صارفین کو آٹو ڈیلرز کے ہاتھوں بلیک میلنگ کا سامنا ہوتا ہے اور کم وقت میں گاڑی کی ڈلیوری کے لیے اضافی رقم (پریمیم) ادا کرنا پڑتا ہے۔بعض کمپنیاں بکنگ کے وقت 50فیصد نقد اور 50فیصد پوسٹ ڈیٹڈ چیک کے ذریعے قیمت وصول کرتی ہیں تاہم نئی آٹو پالیسی میں ان شرائط کی وجہ سے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 2ماہ کے اندر گاڑی کی ڈلیوری یقینی بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی ڈلیوری میں 2 سے زائد کا عرصہ لگنے کی صورت میں یومیہ بنیادوں پر ڈسکاو¿نٹ کی ادائیگی کو پالیسی کا حصہ بنانے کی سفارش کی گئی تھی جس کے تحت صارفین کو تاخیر سے گاڑیاں ڈلیور کرنے والی کمپنی گاڑی بک کرانے والے صارف کو کراچی انٹر بینک آفرڈ ریٹ(کائبور) پلس دو فیصد کی شرح سے ڈسکاو¿نٹ دینے کی پابند ہوگی۔اس تجویز کا مقصد آٹو کمپنیوں اور ان کے مجاز ڈیلرز کے مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے بلیک منی کے رجحان کو ختم کرنا ہے۔ آٹو پالیسی کے مسودے میںگاڑیوں میں نقص کی صورت میں مارکیٹ سے نقص زدہ گاڑیوں کی واپسی کے لیے عالمی طریقہ کار کی طرح مربوط نظام کی ضرورت پر بھی دیا گیا تاہم انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پاکستانی گاڑیوں میں نقص کا امکان بہت کم ہے اور اگر کسی ماڈل یا گاڑیوں میں نقص پایا جاتا ہے تو کمپنیاں اپنی اندرونی پالیسی کے تحت فوری طور پر اس طرح کی گاڑیاں مارکیٹ سے لے کر نقص دور کرتی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…