اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین بزنس فرینڈشپ کانفرنس آج شروع ہوگی

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک چین بزنس فرینڈ شپ کانفرنس آج سوموار کو شروع ہوگی۔ 100 سے زائد چینی کمپنیوں کے نمائندے وزارت تجارت کے زیر اہتمام شروع ہونے والی پاک چین بزنس فرینڈ شپ کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔کانفرنس کے شرکا کو توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹیکسٹائل، زراعت، پرائیوٹائزیشن، انجنئیرنگ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزاور کان کنی کے سیکٹرز سے متعلق پاکستان کے قوانین، باہمی تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پیش کی گئی حکومتی مراعات سے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی۔ وزارت تجارت کے مطابق کانفرنس کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت انجیئر خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں متعین چین کے سفیر سن ویڈونگ کریں گے۔کانفرنس کے ابتدائی دو دن شرکا اسلام آباد میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق مواقع سے آگہی حاصل کریں گے، جس کے بعد وہ بدھ کو لاہور جائیں گے جہاں لاہور چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔ لاہور میں ایک روزہ قیام کے بعد چینی مہمانوں کو کراچی لے جایا جائے گا جہاں 21 اور22 جنوری کو پاکستان بزنس کونسل، حکومت سندھ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام انہیں کراچی اور سندھ میں کاروباری مواقع سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔کانفرنس کے شرکا کو توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹیکسٹائل، زراعت، پرائیوٹائزیشن، انجنئیرنگ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزاور کان کنی کے سیکٹرز سے متعلق پاکستان کے قوانین، باہمی تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پیش کی گئی حکومتی مراعات سے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…