ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قومی آمدنی میں خواتین کے محدود کردار کے باعث جی ڈی پی کو 30 فیصد نقصان

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی آمدن کے شعبوں میں صنفی توازن نہ ہونے کی وجہ سے آبادی میں 50فیصد کی حصہ دار پاکستانی خواتین کا مجموعی قومی پیداوار میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی آمدن میں خواتین کا کردار نہ ہونے کی وجہ سے جی ڈی پی کو سالانہ 30فیصد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ قومی آمدن میں صنفی عدم توازن کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے دوسرے سب سے پست ملک کے طور پر کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ثقافتی پس منظر کی وجہ سے خواتین کا قومی آمدن میں محدود کردار بتدریج بڑھایا جاسکتا ہے جس سے قومی معیشت کو فائدہ پہنچے گا قومی آمدن میں صنفی توازن پیدا کرکے جی ڈی پی میں 30فیصد تک اضافے کے بھرپور معاشی ثمرات حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تین دہائیوں کے دوران قومی آمدن میں خواتین کا کردار بڑھانے کے لیے کافی حد تک بہتری آئی ہے تاہم 1990کے مقابلے میں خواتین کا مجموعی پیداوار میں حصہ صرف0.1فیصد (10بیسس پوائنٹس) ہی بڑھ سکا ہے۔سال 2012میں پاکستان کی قومی آمدن میں خواتین کا حصہ 24فیصد تھا جو جنوبی ایشیا کے اوسط تناسب 32فیصد اور کم آمدن والے ممالک کے اوسط تناسب 69فیصد سے بہت کم ہے۔ قومی آمدن میں خواتین کے کردار کی پیمائش کے لیے ورلڈ اکنامک فورم کے متعارف کردہ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان دوسرا آخری ملک ہے۔پاکستان کے سرکاری شعبے میں بھی خواتین کا تناسب انتہائی کم ہے صوبائی قومی اسمبلیوں اور سینٹ سمیت پبلک سیکٹر میں سینئر سرکاری عہدوں اور منیجرز کی سطح پر خواتین کا مجموعی تناسب صرف 3فیصد ہے جو عالمی تناسب 29فیصد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کی قومی ا?مدن میں صنفی توازن کو بہتر بنانے کیلئے مربوط پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کی سفارشات کے مطابق آمدن و اخراجات اور متعدد قانونی اقدامات کے ذریعے اس توازن کو بہتر بنایا جاسکتا ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…