اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،دو نئے کنوﺅں سے گیس کی دریافت ،وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو نئے کنوﺅں سے گیس کی دریافت سے سپلائی میں بہتری آئے گی، مارچ تک 380 میٹرک ٹن ایل پی جی پلانٹ کو سسٹم میں لائیں گے، ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے پر ہی پاکستان کی طرف سے گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت ہو گی، 2017ءمیں توانائی کی قلت کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا جمعرات کو وزیر مملکت جام کمال خان اور ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے رواں سال ریکارڈ 31 کنویں کھودنے کا پروگرام بنایا ہے۔ سسٹم میں نئی گیس کم سے کم وقت میں شامل ہو جائے گی، نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے جلد گیس سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو گیس کی فراہمی پوری کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر کام میں چیلنجز آتے ہیں اور ہم نے گیس کے معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کی ہیں، او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، شیل گیس کے حوالے سے کام جاری ہے، دو مقامات پر گیس کی نئی دریافت سے گیس کی قلت میں کمی ہو گی، گیس کو جلد سے جلد نظام میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ڈیمانڈ کے مطابق صرف 60 فیصد گیس موجود ہے، گیس کو ٹیل پوائنٹ تک پہنچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ جن کمپنیوں نے گیس کے منصوبوں میں کام نہیں کیا ان کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ ڈھوک سلطان میں کنویں سے 468 بیرل تیل ملا ہے، 380 ایل پی پلانٹ کو مارچ تک سسٹم میں لائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ آج تک نہیں چل سکا، جب ایران پر سے پابندیاں ہٹیں گی تو پھر اس منصوبے کیلئے فنانسر اور مینوفیکچرر آئیں گے۔ پاکستان کی طرف سے پیش رفت تب ہی ممکن ہے جب یہ پابندیاں ہٹ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 780 کلو میٹر پائپ لائن اپنے علاقے میں بچھانی ہے، یہ آسان کام نہیں اور جب تک عالمی پابندیاں نہیں ہٹتیں کوئی بھی ادارہ خالی پائپ لائن بچھانے کیلئے فنڈنگ نہیں کرے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 460 ملین کیوبک فٹ گیس پاور سیکٹر، فرٹیلائزر اور انڈسٹری کو دی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ سوئی ناردرن یا سوئی سدرن گیس کمپنی سے کسی قسم کی معلومات طلب کرے گا تو وہ تفصیلات مہیا کر دیں گے۔
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،دو نئے کنوﺅں سے گیس کی دریافت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی















































