اسلام آباد(نیوزڈیسک) سندھ اور خیبر پختونخوا میں تیل،گیس کے نئے ذخائردریافت ہوئےہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی نےکاکہناہےکہ نئے ذخائر سے یومیہ 3ارب 57کروڑ مکعب فٹ گیس جبکہ1032بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔
اسلام آباد میں ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ خیر پور سندھ سےگیس جبکہ کرک خیر پختونخوا سے تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ۔ نئی دریافتوں کو جلد سسٹم میں شامل کر دیا جائے گا ۔پاکستان قطر سے ساڑھے 5ڈالر فی ایم ایم بی یو سے بھی کم ریٹ پر ایل این جی خریدے گا ، آئندہ سردیاں بہتر گزریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت گھریلو سارفین کو 40فیصدگیس کی قلت کا سامنا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کو سمری بھیجی جارہی ہے کہ تمام صوبوں کے گھریلو صارفین کا گیس پر حق ہے اور ان کی ضرورریات پوری کی جانی چاہئیں۔
قطر سے انتہائی کم ریٹ پر ایل این جی خریدیں گے ،شاہد خاقان
15
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں