ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین سے800 ریلوے بوگیاں خریدنے کامعاہدہ آج ہوگا

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ریلوے اورچین کے درمیان قادر آباد (ساہیوال) پاور پلانٹ کو کوئلے کی سپلائی کے 3ارب 92کروڑ روپے مالیت کی800 ہائی کیپسٹی کی ہاپر ویگنزکی خریداری کامعاہدہ آج اسلام آبادمیں ہوگا.چین کی جنن ریلوے وہیکل ایکوپمنٹ چائنہ کمپنی 200 مکمل (سی بی یو )بنی ہوئی جبکہ 600 نامکمل (سی کے ڈی) ہاپرفریٹ ویگنز 6 سے10 ماہ میں پاکستان کو فراہم کرے گی۔پاکستان ریلوے کراچی سے قادر آباد پاور پلانٹ کیلئے روزانہ 5فریٹ ٹرینوں میں 2400 ٹن کوئلہ سپلائی کریگی جس سے ریلوے کوسالانہ 17ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔آج معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹ کیلئے کوئلے کی سپلائی کیلئے 800 ہاپرفریٹ ویگنز کی خریداری کیلئے ٹینڈرزمیں مذکورہ چینی کمپنی نے کامیاب بولی دی تھی جبکہ ٹینڈرز میں4بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیاتھا۔ذرائع کے مطابق ساہیوال قادرآباد کوئلہ کے پاورپلانٹ کیلئے پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان کوئلے کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے ،پاور پلانٹ کو کوئلہ کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے جون 2017تک پاکستان ریلویز کو لوکو موٹواور800ہاپر ویگنز مہیا کرنے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو بتایا گیا ہے کہ600نامکمل ہاپر ویگنز میں سے 400ہاپر ویگنز لوکو موٹو فیکٹر رسالپور جبکہ 200فریٹ ویگنز مغل پورہ ورکشاپ لاہور میں تیار کی جائیں گی جبکہ نامکمل ویگنز جولائی 2016سے جون 2017تک مغل پورہ ورکشاپ لاہور میں تیار کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قادر آباد (ساہیوال ااباد ) پاور پلانٹ کو کوئلہ سپلائی کیلئے 400سے 4500ہارس پاور کے 55لوکو موٹو کی خریداری کامعاہدہ امریکا کی جنرل الیکٹرک کمپنی کے ساتھ ہوچکا ہے، جنرل الیکٹرک کمپنی 2سال میںپاکستان ریلویز کو فراہم کریگی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…