ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہنڈا نے منفرد ڈیزائن کی نئی گاڑی متعارف کرا دی

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوز ڈیسک )ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈ نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی نئی SUV متعارف کروادی۔پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں نئی HR۔V کی رونمائی کی گئی۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او ٹوچی اشییاما کے علاوہ کمپنی کی سینئر مینجمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھی۔ نئی HR۔V کے دلکش ڈیزائن ، بہترین معیار اور چمک دمک نے تمام حاضرین کو حیران کر دیا۔نئے منفرد ڈیزائن اور جدید ترین فیچرز کے ساتھ یہ کثیر المقاصد کار لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ندیم اعظم نے نئی HR۔V کا مختصر سا تعارف کرواتے ہوئے کہا، ’’1.5 لٹر پٹرول انجن اور CVT ٹرانسمیشن کی حامل اس درمیانے سائز کی SUV سے آپ کو پرفارمنس اور سپیڈ کے ساتھ ساتھ وہ سب کچھ ملتا ہے جس کی آپ ایک SUVسے توقع کرتے ہیں۔ یہ پْش سٹارٹ ، سمارٹ انٹری ، کلائمیٹ کنٹرول اے سی ، 4 رئیرسنسر ز اور 7 انچ ڈسپلے آڈیو جیسے انتہائی جدید فیچرز سے لیس اور اب پاکستانی صارفین کیلئے ہنڈا کی 2 سالہ وارنٹی اور آفٹرسیل بیک اپ کے ساتھ دستیاب ہے۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈ کے پریز یڈنٹ اور سی ای او ٹوچی اشییاما نے پاکستان میں ہنڈا مصنوعات کی مقبولیت پر پاکستان کسٹمرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’ HR۔V ٹیکنالوجی ، پرفارمنس اور دلکش ڈیزائن کا خوبصورت امتزاج ہے اور یہ کاروں کے پاکستانی شائقین کو ڈرائیورنگ کا بھرپور لطف دے گی۔ یہ ان لوگوں کیلئے آئیڈیل کار ہے جو جدید ٹیکنا لوجی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ہنڈا اٹلس کار ز نے اپنے کسٹمرز کو ہمیشہ نئے رجحانات سے متعارف کروایا ہے اور یہ کار بھی مارکیٹ میں نیا ٹرینڈ سیٹ کرے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…