ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ترکی کے سرمایہ کاکروں کا پنجاب کیلئے میٹرو کے بعد ایک اور بڑا اقدام

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )ترکی کے سرمایہ کاکروں کا پنجاب کیلئے میٹرو کے بعد ایک اور بڑا اقدام،پنجاب میں ریڈیوکیب گاڑیاں چلانے میں سرمایہ کاری کریں گے،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں ترکی کے سرمایہ کاروںکے وفد نے ملاقات کی- جس میں ترک وفد نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا-ترک سرمایہ کار پنجاب میں ریڈیوکیب گاڑیاں چلانے میں سرمایہ کاری کریں گے – وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے تر ک سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں- دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات مفید معاشی تعاون میں بدل چکے ہیں-ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے اور دونوں ممالک میں معاشی تعاون فروغ پا رہا ہے – انہوںنے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام یکجان اور دوقالب ہیںاور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں- انہوںنے کہا کہ ترکی کی متعدد کمپنیاں پنجاب میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوںمیں سرمایہ کاری کر رہی ہیں – سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں ترک کمپنیوں کے تعاون سے شہروں میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے – انہوںنے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں – ریڈیوکیب گاڑیاں چلانے کے ضمن میں ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے- انہوںنے کہا کہ ترکی کے تعاون سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کئی منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں -میٹروبس پراجیکٹ پاک ترک دوستی کی شاندار مثال ہے – پنجاب حکومت اور ترک کمپنیوں کے اشتراک کار سے پاکستان اور ترکی کی دوستی مستحکم ہو رہی ہے اور آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون مزید بڑھے گا-ترک سرمایہ کار وں کے وفد کے اراکین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں – پنجاب کے عوام شہباز شریف سے دلی محبت اور ان کے کام کوپسند کرتے ہیں – ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں اضافہ کے لئے وزیر اعلی شہبازشریف نے گرانقدر کام کیا ہے -انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ریڈیوکیب گاڑیاں چلانے میں سرمایہ کاری کریں گے -ترک سرمایہ کاروں کے وفد میں مصطفی البراک اور دیگر اراکین شامل تھے جبکہ خواجہ احمد حسان،کمشنر لاہور ڈوےژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…