بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قطر سے ایل این جی معاہدہ ،منظور کیلئے کمیٹی کو پیش کردیا ہے،وفاقی وزیر

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کردیا گیا ہے، وزارت دفاعی پیداوار کا کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں امریکا اور برطانیہ سمیت 7 ممالک کو اسلحہ فروخت کیا گیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔وزارت دفاعی پیدوار کے مطابق موجودہ دور حکومت میں امریکی اور برطانیہ سمیت 7 ممالک کو اسلحہ فروخت کیا گیا ہے۔وزارت مواصلات نے ایوان کو بتایا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میں ایم 8 گوادر، تربت، ہوشاب اور خضدار شہداد کوٹ سیکشن کی 83 فیصد تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ ہوشاب، ناک، بسیمہ، سراب روڈ پر51 فیصد، قلات، کوئٹہ، چمن سیکشن پر 88 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ، ڑوب، مغل کوٹ سیکشن پر کام ا?یندہ ماہ شروع ہوگا۔وزارت پارلیمانی امور نے ایوان کو آگاہ کیا کہ نادرا کے اعدادو شمار کے مطابق 208 ممالک میں رجسٹرڈ پاکستانی ووٹرز کی تعداد 65 لاکھ 54 ہزار391 ہے۔پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کو الیکشن لڑنے کا بھی حق ہونا چاہیے، وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب بولے کہ اوورسیز اور دہری شہریت والے پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق ہے، جس پر اپوزیشن ارکان کے قہقہے گونج اٹھے۔اسپیکر ایاز صادق نے وزیر مملکت کی مدد کی اور کہا کہ بندہ بھول بھی جاتا ہے، دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق نہیں۔ قومی اسمبلی نے پاکستان بیت المال ترمیمی بل 2015 کی کثرت رائے سے منظوری بھی دے دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…