ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جارہی ،اسحاق ڈار

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جا رہی ، صرف اسٹریٹجک پارٹنر شامل کیا جارہا ہے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 91 فیصد حصص حکومت کی ملکیت ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔بریفننگ میں بتایاگیا کہ پی آئی اے مختلف اداروں کی 320 ارب روپے کی نادہندہ ہے ، حکومت نے گزشتہ 2 سال میں 22 ارب روپے فراہم کیے، 22 ملکی اور 27 غیر ملکی پروازیں چلائی جا رہی ہیں اور ملازمین کی تعداد 14ہزار 847 ہے ، نئے جہاز آنے سے مالی حالات تو بہتر ہوئے تاہم رواں سال بھی پی آئی اے کا خسارہ 27 ارب روپے ہے۔رکن کمیٹی شیخ رشید نے کہا کہ نقصان میں جانے والی پی آئی اے نئے جہاز کیسے خرید رہی ہے؟ پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں تباہی کی بڑی وجہ ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاسی مداخلت ہر صورت ختم ہونی چاہیے، اعجاز الحق نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہورہی، ہر اسٹیک ہولڈر کے حقوق پہلے جیسے ہی رہیں گے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…