جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے خوشخبری،بین الاقوامی نمائش کی تیاریاں مکمل،تاریخ کا اعلان ہوگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)آٹو اور ٹرانسپورٹ ایشےا بےن الاقوامی نمائش 2016 ءکراچی ایکسپو سنٹر میں 26سے28جنو ری تک منعقد کی جائے گی۔ پاکستان مےںآٹو تجارت میلوں کو فروغ دینے کے لیے، معروف آن لائن کار مارکیٹ ”کارموڈی ڈاٹ پی کے“ نے ای کامرس گےٹ وے کی شراکت داری سے آٹو و ٹرانسپورٹ ایشےا بےن الاقوامی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ یہ نمائش انڈسٹری کے بہترین ذہنوں اور مصنوعات کو ایک دوسرے سے معاون بنائے گی ۔ کارموڈی کے پاکستان میں مینیجنگ ڈائریکٹر راجہ مراد خان اور ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشےد نظام کا کہنا ہے کہ آٹو اور ٹرانسپورٹ شو پاکستان مےں آٹو سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو ایشیا ٹریڈ شو، آٹو موٹیو، ٹرک، ایس یو وی اور آر وی، مارکیٹوں میں لا محدود منافعوں کے لئے 100سے زائد مما لک سے آئے ایک لاکھ سے زائد صنعت کاروں کی دلچسپی کا حامل ہو گا ۔ بےن الاقوامی ٹریڈ شونمائش مےں ، آٹو موٹیو جانچ کے آلات ، موٹر سائیکلوں، کاروں ، آٹو پارٹس، ٹیکسی ، موٹر گاڑیوں کے حصے ، آٹو موبائل اور آٹو کی دیگر تمام مصنوعات پےش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فروغ دینے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ آٹو ایشیا نمائش کانفرنس مےں مصنو عات اور نےٹ ورکنگ کے کام کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔ای کامرس گیٹ وے پاکستان میں سب سے بڑے نمائش منتظم کے طور پر جانا جاتا ہے جس نے اس نمائش کا مسلسل 13ویں دفعہ اہتمام کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 2001 میں اپنے قیام کے آغاز کے بعد سے ای کامرس گیٹ وے نے بیک وقت چین، ترکی، جنوبی کوریا، برطانیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، وسطی ایشیا میں شراکت داروں کا نیٹ ورک قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام بڑے شہروں تک رسائی حاصل کی ہے ۔ واضح رہے کہ کارموڈی 2013 مےں وجود مےں آئی اور اب بنگلہ دیش، کیمرون، کانگو، گھانا، انڈونیشیا، آئیوری کوسٹ، میکسیکو، میانمار، نائیجیریا، پاکستان، فلپائن، قطر، روانڈا، سعودی عرب، سینیگال، سری لنکا، تنزانیہ، متحدہ عرب امارات میں بھی اس کا نیٹ ورک موجود ہے۔ مزید برآں کارموڈی گاڑیوں کے خریداروںاور بیچنے والوں کو آن لائن سہولیات فراہم کرتاہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…