ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایران ودبئی کے لیے فیری سروس کے امورکوحتمی شکل دیدی گئی

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سے ایران اور دبئی کے درمیان فیری سروس رواں مارچ تک شروع ہوجائے گی، معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جلد از جلد فیری سروس شروع کرنے کی ہدایت پر وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے اپنی کوششیں تیز کر دیں۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی صدارت میں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی این ایس سی عارف الہی اور فیری مالکان نے شرکت کی، اجلاس میںفیری سروس شروع کرنے کے حوالے سے اب تک کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے اورفیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 3 ماہ تک فیری سروس کے آغاز کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیری مالکان کے تحفظات پر غور کیاگیا اورفیری سروس پر ایران و دبئی سے مذاکرات اور ملکی مقتدر حلقوں سے ملاقاتوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایران زیارت پر جانے والے زائرین کو سستے اور محفوظ سفر کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر یہ سروس کامیاب ہوگئی تو اگلے مرحلے میں فریضہ حج کے لیے جانے والوں کو بھی فیری سروس آفر کی جائے گی، اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…