ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایمریٹس نے پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) دنیا کی صف اول کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے بین الاقوامی سطح پر اپنے پسندیدہ شہروں اور مقامات کی سیاحت کی حوصلہ افزائی کے لئے عالمی سطح پر رعایتی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے۔ ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک میں توسیع کے خواہشمند بین الاقوامی مسافروں کے لئے بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کے لئے رعایتی نرخوں پر ٹکٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں رواں ماہ 5 جنوری سے 18 جنوری تک ٹکٹوں کی بکنگ کرائی جاسکتی ہی جبکہ سفر 18 جنوری سے 30 نومبر ،2016 کے درمیان کرنا ہوگا ۔ پاکستان سے بزنس کلاس میں سفر کی غرض سے امریکہ جانے کے لئے 2 لاکھ 58 ہزار 745 روپے، یورپ کے لئے ایک لاکھ 81 ہزار 650 روپے، مشرق بعید کے لئے ایک لاکھ 32 ہزار 830 روپے، مشرق وسطیٰ کے لئے 83 ہزار 515 روپے کرایہ ہے۔ اکانومی کلاس کے کرائے امریکہ کے لئے 71 ہزار 545 روپے، یورپ کے لئے 49 ہزار 240 روپے، مشرق بعید اور آسٹریلیشیا کے لئے 45 ہزار 130 روپے اور مشرق وسطیٰ کے لئے 24 ہزار 15 روپے ہیں۔ ایمریٹس پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ خالد بردان نے بتایا، ” ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگوں نے سال 2016 میں سفر سے متعلق سوچ بچار شروع کردی ہے اور ہم ان کے منصوبوں اور خواہشات کو حقیقت میں ڈھالنے میں مدد کی ترغیب اور انہیں زیادہ یادگار بنانے پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہمارا بین الاقوامی نیٹ ورک چھ براعظموں پر مشتمل ہے جو ہر مسافر کے لئے سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ہم خصوصی رعایت کے ساتھ سفری انتخاب کو وسیع انداز سے ملا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں سفر کرنے والوں کے لئے یہ سفر مزید پر کشش رہے ۔ انتخاب کے علاوہ رابطے اور اہمیت کے ساتھ ایمریٹس جدید طیارے میں صف اول کی آرام دہ سہولیات اور ہمہ وقت خدمات کی فراہمی کے لئے سرگرداں ہمارا ایوارڈ یافتہ کیبن کریو پاکستانی صارفین کو خوش آمدید کرنا کا منتظر ہے۔ “ایمریٹس 80 ممالک کے 140 شہروں میں پرواز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بڑے پیمانے پر سفر کرنے والے مہم جو سال 2015 میں متعارف کرائے گئے نئے مقامات پر بھی سفر کرسکتے ہیں جن میں بالی، ملتان، اورلینڈو، مشہد اور بولگنا شامل ہیں۔ ایمریٹس یکم فروری سے پانامہ سے پروازوں کا آغاز کرکے وسطیٰ امریکہ سے پہلے گیٹ وے کا آغاز کررہی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے 3 مئی 2016 سے چین کے شہر ینچوان اور زینگزہو کے لئے سروسز میں توسیع لائی جائے گی ۔ ایمریٹس 130 قومیتوں اور 60 سے زائد زبانیں بولنے والے بین الاقوامی کیبن کریو کے ذریعے طیارے میں بہترین خدمات کی سہولت پیش کرتا ہے۔ بزنس کلاس میں ہموار بستر، جہاز میں سیٹ پر سب سے بڑی اسکرین جبکہ اکانومی میں 13.3 انچز کی اسکرین کے ساتھ ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس ڈیجیٹل وائیڈ اسکرین کے ذریعے آن ڈیمانڈ 2 ہزار سے زائد انٹرٹینمنٹ چینلز ملاحظہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کو بھرپور انداز سے ترجیحی بنیادوں پر جہاز میں خدمات پیش کرتا ہے۔ ان کے لئے تمام ایئرپورٹس پر بچوں کے خصوصی کھانے دستیاب ہوتے ہیں جبکہ جہاز میں آئس سسٹم پر بچوں کی انٹرٹینمنٹ، خصوصے کھلونے اور لونلی پلانیٹ کڈز بیگز بھی مختص ہیں۔ ایئرلائن بہترین اور ماحول دوست وسیع طیاروں کے بیڑے پر مشتمل ہے۔ جن میں بیشتر مقبول عام بوئنگ 777 طیارے اور دنیا کے سب سے بڑے ڈبل ڈیکر 71 عدد جہاز اے 380 خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ایمریٹس کے حوالے سے فلائٹس کی بکنگ اور مکمل شرائط و ضوابط کی مزید تفصیلات کے لئے اپنے ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کریں یا ایمریٹس کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ مقامی طور پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…