اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تیل و گیس انڈسٹری ماہرین کے مطابق اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل قیمت میں 9 سال کی کم ترین سطح اور روپے کی قدر میں کچھ بہتری کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اب تک امپورٹ کیے گئے تیل کے قیمت کے تجزیے کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت ساڑھے تین روپے کم ہو سکتی ہے جبکہ پیٹرول قیمت 50 پیسے تک کم ہو نے کا امکان ہے۔ایچ او بی سی کی قیمت 4 سے ساڑھے 4 روپے فی لٹر تک کم ہونے کا اندازہ ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ آیندہ ایک ہفتے تیل امپورٹ کی قیمت کے حساب اور حکومتی ٹیکس میں ممکنہ ردوبدل کے بعد جنوری کیلئے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔