لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف آرکیٹکٹ نیئرعلی دادا نے حکومت کی طر ف سے میٹرو لائن ٹرین منصوبے پر عوامی شکایات کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو منصوبے کے خلاف عوامی شکایات کی شنوائی اور ازالے کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں 10سرکاری اور 2سویلین ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ مشہور آرکیٹکٹ نیئر دادا حکومت کی تشکیل کردہ 12رکنی کمیٹی کے سویلین رکن تھے۔ذرائع کے مطابق نیئر دادا کا موقف ہے ک ہ سول نمائندگی کم ہونے کی وجہ سے شکایات کمیٹی غیرمتوازن ہے اور اسی بناءپر ا نہوں نے عوامی شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں