ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اہم ترین سنگ میل عبور،وہ کردکھایا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ مہنگائی کی شرح 1.6 فیصد تک نیچے آ گئی ہے، موجودہ حکومت نے سابق حکومت کی جانب سے لئے گئے 4.6 ارب ڈالر کے قرضے بھی ادا کئے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پائیدار اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کے نتیجے میں ملک کی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح 1.6 فیصد تک نیچے آ گئی ہے۔بدھ کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 20 ارب ڈالر کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے 15.4 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور 4.83 ارب ڈالر کے ذخائر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ عالمی معاشی درجہ بندی کے اداروں نے بھی پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت درجہ بندی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم پائیدار اور مجموعی نمو کیلئے کام کر رہے ہیں، ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی درجہ بندی میں بہتری کے نتیجے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.4 ارب ڈالر کے آسان قرضے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی خسارہ کو 5.3 فیصد تک کم کرنے کے لئے بڑی محنت کی ہے اور رواں سال کے دوران اسے 4.3 فیصد تک لانے کا ہدف بھی حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اڑھائی سالہ مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 42 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات بھارت کی نسبت 35 فیصد کم نرخ پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابق حکومت کی جانب سے لئے گئے 4.6 ارب ڈالر کے قرضے بھی ادا کئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…