منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

چین نے ایک اورعالمی سنگ میل عبورکرلیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے ایک اورعالمی سنگ میل عبورکرلیا.چینی کرنسی یوان پہلی مرتبہ عالمی کرنسیوں میں شامل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے چینی یوان کو بھی عالمی کرنسیوں میں شامل کر لیا ہے اوراب ڈالر، یورو ، پائونڈ سٹرلنگ اور ین کیساتھ یوان بھی شامل ہو گیا ہے، اس کو چین کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین بڑی گلوبل اکنامک پاور کے طور پر اپنی شناخت تسلیم کرانے کیلئے بڑی تگ و دو کر رہا تھا جوآئی ایم ایف کی جانب سے یوان کو اپنی بنچ مارک کرنسی باسکٹ میں شامل کرنے سے پوری ہوگئی ہے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ چین کی جانب سے ان کی جملہ شرائط پوری ہونے کے بعد اس پر متفق ہوئے ہیں۔نئے اقدام کے بعد اب یورو کا شیئر گر کر 30.93 فیصد رہ جائیگا، جبکہ پائونڈ اور ین کے شیئر میں بھی کمی ہو گی، تا ہم ڈالر تقریبا ویسا ہی رہیگا اور اس کے حصے میں کمی نہیں ہوگیچین کی کرنسی کے عالمی کرنسیوں میں شمولیت کے پاکستان پربھی اثرات مرتب ہونگے کیونکہ پاکستان میں اس وقت چین بہت زیادہ سرمایہ کاری ہورہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں جاری اورنئے منصوبوں میں پاکستان کوبھی فائدہ ہوگااورپاکستان کی جوچین کوبرآمدات ہورہی ہیں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگااوراسی طرح جوپاکستانی چین میں کام کررہے ہیں وہ پاکستان کوزیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان میں بھیجیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…