راچی (نیوزڈیسک) یورپی ممالک کی جانب سے مچھلیوں کی برآمدات پر سے جلد پابندی اٹھائے جانے کا اعلان متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتداء میں کراچی فشریز کے آکشن ہال کے ون سے سی فوڈ کی برآمداد کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے جب کہ آکشن ہال کے ٹو پر پاپندی برقرار ابھی برقرار رکھی جا سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ اگر یورپی ممالک مچھلیوں کی برآمدات پر پابندی اٹھا لی جاتی ہے تو صرف کے ون آکشن ہال سے سالانہ 1 کروڑ ڈالر مالیت کا سی فوڈایکسپورٹ کیا جاسکے گا ۔ جب کہ کے ٹو پر سے پابندی اٹھنے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو سکے گا ۔