کراچی (نیوزڈیسک) پٹرول صارفین کے لئے اچھی خبر ہے کہ اوگرا نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک کمی پر غور شروع کر دیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 10 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، مٹی کا تیل 3 روپے 50 پیسے اور ہائی اوکٹین 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 نومبر کو ارسال کرے گا تاہم وزارت خزانہ کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان
23
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں