سلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے ہے۔ان خیالات کا ظہار انہو ں نے پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ کے دوران کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔اجلاس کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے اقدامات پرغور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دسمبر 2017 ء تک تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے،300 میگا واٹ بجلی پر ٹرانزٹ فیس نہیں لی جائے گی،اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے ہے،ریلوے اور سڑک کے ذریعے رابطے بڑھانے پر غور کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے تعاون سے طورخم،جلال آباد روڈ پرکام جاری ہے، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاچھٹا اجلاس مارچ 2016میں کابل میں ہوگا۔مزید براں اجلاس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات پر غور کیاگیا۔
اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے ہے,اسحاق ڈار
23
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں