ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور قطر کے درمیان رواں ہفتے ایل این جی معاہدہ متوقع

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور قطر کے درمیان رواں ہفتے 16 ارب ڈالر کے 15سالہ ایل این جی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں جس کے تحت ہر ماہ 4 بحری جہاز درآمد ہوں گے، معاہدے کے مسودے کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) ایل این جی خریداری کے معاہدے کی منظوری دے گی، معاہدے میں طے پانے والی گیس کی قیمت 10سال بعد دوبارہ ریویو کی جائے گی۔پاکستان اور قطر کے درمیان مجوزہ 15 سالہ ایل این جی معاہدے میں کہا گیا ہے کہ سالانہ 30لاکھ ٹن ایل این جی قطر پاکستان کو 52بحری جہازوں کے ذریعے فراہم کرے گا، ایل این جی قیمت برینٹ کروڈ آئل کی قیمت سے منسلک ہوگی، ایل این جی سے بھرا ہوا جہاز ہر ہفتے پاکستان آئے گا،
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
ایل این جی سے بننے والی والی قدرتی گیس پاکستان کی 9 آئی آئی پیز کو فراہم کی جائیگی جن میں اورینٹ پاور پلانٹ، سیفائر پاور پلانٹ، بال مور پاور پلانٹ، ڈیوس انرجی، آلٹرن انرجی، کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو)، فوجی کبیر والا پاور پلانٹ، روشن پاور پلانٹ، سیف پاور پلانٹ شامل ہیں جن کوایل این جی بلا تعطل فراہم کی جائے گی اور یہ پاور پلانٹ یومیہ 1800میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ایل این جی سے پیدا شدہ گیس کھاد کے کارخانوں پاک عرب فرٹیلائزراور داؤد ہرکولیس فرٹیلائزرکو یوریا اور فاسفیٹ کھاد کی پیداوار کے لیے بھی فراہم کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ سی این جی اسٹیشنز کو بھی مہیا کی جارہی ہے، ساتھ ہی ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی فراہم کی جائے گی، رواں سال سے ایل این جی کی پاکستان ا?مد شروع ہوگئی ہے، ابھی تک 3 جہاز کھاد بنانیوالی کمپنیوں نے خریدے ہیں، ایک شپ سی این جی پمپ مالکان نے خریدا ہے جبکہ 10 جہاز 9 پاور کمپنیوں کیلیے درٓمد کیے گئے ہیں، اس معاہدے کے بعد ہر ماہ 4 ایل این جی کے جہاز پاکستان درا?مد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…