ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اورنج لائن پراجیکٹ ،تحریک انصاف رکاوٹ بن گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک ) چےئرمےن تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری کمیشن پر مبنی من پسند میگا منصوبوں کےلئے عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی اورسر چھپانے کی چھت کو نہ چھینا جائے ،نواز لیگ ہر 6مہینے کے بعد تعمیر شدہ سڑکوں کو دوبارہ ادھیڑ کر لوگوں کو اُن کے کاروبار سے محروم کر رہی ہے ،اورنج لائن کا منصوبہ لاہور کے ہزاروں شہریوں کےلئے معاشی موت کا باعث بن رہا ہے جس کے ذریعے دوکانوں اور مارکیٹوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں اور چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سول سو سائٹی اور تحفظ ماحولیات کے گروپس بھی اس منصوبے کی شدید مخالفت کر رہے ہیں لیکن حکمران “میں نہ مانو ں”کی رٹ لگائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے اورنج لائن پراجیکٹ پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف متاثرہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہو گی باالخصوص این اے122اور پی پی147میں گرائی جانے والی کچی آبادیوں کے مکینوں کو لاوارث نہیں چھوڑا جائیگا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کا مطالبہ پینے کا صاف پانی ،تعلیم ،صحت اور تھانوں میں انصاف کی فراہمی ہے جس پر حکو مت آنکھیں بند کیے ہوئے بیٹھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر خاموش نہیں رہیں گے اور متاثرہ خاندانوں کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…