ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی ہر سال 300 ارب روپے دھواں بنا کر اڑا دیتے ہیں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہری ہر سال کم از کم 300 ارب روپے دھواں بنا کر اڑا دیتے ہیں۔پاکستان میں تمباکو نوشی کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ہر سال شہری 300 ارب روپے کی سیگریٹ پی جاتے ہیں۔سیگریٹ کمپنیوں کے مطابق وہ ہر سال 65 ارب سیگریٹ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں مگر اسٹیٹ بینک کی ایک حالیہ تفتیشی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنیوں کی حقیقی پیداواری صلاحیت 123 ارب سیگریٹ سالانہ ہے اور اس تعداد کو مختلف وجوہات کی بناء4 پر چھپا کر رکھا جاتا ہے۔اگر 100 ارب سیگریٹوں کی تیاری کی لاگت اوسطاً 3 روپے فی سیگریٹ تصور کی جائے تو ان کی مارکیٹ ویلیو 300 ارب بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سیگریٹ کمپنیاں ممکنہ طور پر اپنی صلاحیت کو چھپا کر ٹیکس کی ادائیگی سے بچتی ہیں۔گزشتہ 5 سال کے دوران سیگریٹ کی سالانہ پیداوار اوسطاً 65 ارب تصور کی جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اگر ایک سیگریٹ 2 روپے کی ہو تو پاکستانی شہری ہر سال 100 سے 120 ارب روپے دھواں بنا کر اڑا دیتے ہیں۔یہاں تک کہ اگر تمام سیگریٹ ملک میں استعمال نہیں بھی ہوتی اور کچھ حصہ برآمد کردیا جاتا ہے تو بھی پاکستانی 300 ارب روپے دھواں بناکر ہر سال اڑا دیتے ہین کیونکہ سیگریٹ کی برآمد کے اعدادوشمار دستیاب نہیں۔تاہم کمپنیوں کی جانب سے مجموعی فروخت کی مالیت صرف 86 ارب روپے پیش کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران سیگریٹ نوشی کے رجحان میں ہر سال 13 فیصد اوسط اضافہ ہوا اور یہ مستقبل میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…