اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ا امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث بین الاقوامی کموڈیٹی مارکیٹس گزشتہ ہفتے شدید دباﺅ میں آگئیں اور بیشتر صنعتی دھاتوں کی عالمی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمنی اور چین کی طلب گرنے کے باعث کمزور ڈیمانڈ بھی قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ ہے۔ایک موقع پر لندن میٹل مارکیٹ میں تانبے کی قیمت 4ہزار981ڈالر فی ٹن پر آگئی جو ستمبر کے بعد سے کم ترین سطح ہے تاہم بعد میں ریکوری دیکھی گئی۔ امریکی تجزیہ کار کریگ ارلام نے کہاکہ امریکی جاب رپورٹ آنے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا اثر کموڈیٹیز پر پڑا خاص طور پر تانبے پر شدید دباﺅ ہے۔
یونی کریڈٹ اینالسٹ کے مطابق امریکی بینکاری ریگولیٹر کے تیور دیکھ کر تمام مارکیٹس دباﺅ میں ہیں اور تمام دھاتوں کی قیمتیں گری ہیں، دسمبر میں شرح سود میں اضافے کیلیے دروازہ کھلا رکھنے کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر بڑھے گی اور قیمتیں دباﺅ میں رہیں گی تاہم صنعتی دھاتوں میں کمی چین کے کمزورمیکرواکنامک ڈیٹا کی وجہ سے بھی ہو رہی ہے جو طلب میں کمی کے رجحان کو ظاہر کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین میں سست روی سے پیداواری سرگرمیاں سکڑ گئیں تھی، دوسری طرف جرمن صنعتی پیداوار میں بھی کمی ہوئی خصوصاً مینوفیکچرنگ اور صنعتی شعبوں میں سرگرمیاں گھٹ گئی ہیں۔ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 5ہزار 119 ڈالر سے گھٹ کر 5ہزار12ڈالر فی ٹن رہ گئی جبکہ ایلومینیم کی قیمت 1 ہزار 476 ڈالر سے بڑھ کر 1ہزار 511 ڈالر فن ٹن ریکارڈ کی گئی۔
ایلومینیم کی پیداوار بڑھنے کی وجہ پیداوار میں کمی بتائی جا رہی ہے، گزشتہ ہفتے لندن مارکیٹ میں لیڈ کی قیمت 1 ہزار 698 ڈالر سے گھٹ کر 1 ہزار 663ڈالر فی ٹن، ٹین کی 14ہزار975ڈالر سے کم ہو کر 14ہزار600ڈالر فی ٹن، قلعی کی 10 ہزار 135 ڈالر سے گھٹ کر 9 ہزار 720 ڈالر فی ٹن اور جست کی قیمت 1 ہزار 687 ڈالر سے کم ہو کر 1 ہزار 666 ڈالر فی ٹن رہ گئی۔
ڈالرکی مضبوطی سے کموڈیٹی مارکیٹس پردباؤ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































