براٹسلاوا، سلواکیہ(نیوزڈیسک)یورپی سرمایہ کاری بینک کے سربراہ ویرنر ہویرنے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ میں جاری مہاجرین کا سب سے بڑا بحران یورپ کے لیے شدید مالی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔مشرقی یورپی ملک سلوواکیہ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ویرنر ہویرنے کہا کہ ابھی تک اس پہلو کو کم اہم سمجھا جا رہا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اس بحران کا معاشی پہلو جلد ہی یورپی ممالک کے وزائے خزانہ کی آنکھوں کے سامنے ہو گا۔یورپی سرمایہ کاری بینک کے سربراہ نے یونین کے رکن ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا، بہتر ہو گا ہم اس مسئلے سے نبرد آزما ہونے کے لیے منصوبہ بندی کر لیں، یہ معاملہ بہت واضح ہے لیکن لگتا ہے کہ ابھی کچھ لوگوں کو اس مسئلے کی گہرائی سمجھنے کے لیے مزید وقت لگے گا۔ بہت سے لوگ معاشی مسئلے کو ایک خطرے کے طور پر دیکھیں گے لیکن یہ ایک اچھا موقع بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ہویر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ہی یورپی کمشن نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ 2017ءتک یورپی یونین میں تیس لاکھ تک کی تعداد میں مزید مہاجرین کی آمد متوقع ہے۔ تاہم یورپی کمیشن کے مطابق مہاجرین کی متوقع آمد سے یورپی یونین کی معیشت کو نقصان نہیں بلکہ کسی حد تک فائدہ ہی پہنچے گا۔ یورپی کمیشن کا اندازہ ہے کہ مہاجرین کا بحران یورپی ممالک میں مجموعی قومی پیداوار میں 0.2 یا 0.3 فیصد اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔تاہم یورپی سرمایہ کاری بینک کے سربراہ اس بات سے متفق نہیں ہیں۔ ہویر نے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ ہم اس مسئلے سے اس وقت تک نہیں نمٹ سکتے جب تک ہم یورپی یونین کی سطح پر ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار نہ کر لیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، ڈائری نمبر 17804 الاٹ کر دیا گیا
-
ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
سرکاری حج سکیم میں صرف ساڑھے 18ہزار نشستیں باقی رہ گئیں
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا



















































