ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ریلویز کا 12ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ریلویز نے 12ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کر دیا جبکہ لاہور ، راولپنڈی کے مابین چلنے والی ریل کاروں کے کرائے میں دی جانے والی سبسڈی میں 25فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔ گزشتہ روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن کے مطابق 15نومبر سے 14دسمبرتک(ایک ماہ کے لیے) 12ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ مزید برآں لاہور ۔ راولپنڈی کے مابین چلنے والی ریل کاروں کے کرائے میں دی جانے والی سبسڈی میں 25فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں کسی بھی ٹرین کی روانگی سے 48گھنٹے سے کم وقت میں بُکنگ کروانے پر 5فیصد سرچارج وصول کیا جائے گا۔ یہ فیصلے 15نومبرسے نافذالعمل ہوں گے۔ جن ٹرینوں کے کرایو ںمیں 10فیصد کمی کی گئی ہے اُن میںبدر ایکسپریس(لاہور۔ فیصل آباد)، غوری ایکسپریس(لاہور۔ فیصل آباد)، راوی ایکسپریس(لاہور۔شورکوٹ)، سرگودھاایکسپریس(لاہور۔سرگودھا)، لاثانی ایکسپریس (لاہور۔ سیالکوٹ)، مہر ایکسپریس(راولپنڈی۔ ملتان)، چناب ایکسپریس (سرگودھا۔ لالہ موسیٰ)، لالہ موسیٰ ایکسپریس(سرگودھا۔ لالہ موسیٰ)، ساندل ایکسپریس(ملتان۔ سرگودھا)، سکھر ایکسپریس (کراچی ۔ جیکب آباد)، سمن سرکار ایکسپریس (حیدرآباد۔ میرپورخاص)اوربدین ایکسپریس(حیدرآباد۔ بدین)شامل ہیں۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمد جاویدانور، مشیر ریلوے انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن، چیف کمرشل منیجر خالد خورشید کنور، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی نے شرکت کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…