ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے وفد نے ایڈوانس ٹی اے ڈی اے مانگ لیا

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 29 جولائی سے دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرنیوالے وفدکیلئے ٹی اے ڈی اے کی مد میں ایڈوانس ادائیگیوںکیلئے فنڈز مانگ لیے گئے۔آئی ایم ایف کے ساتھ آٹھویں اقتصادی جائزہ کیلئے29 جولائی کو دبئی جانے والے وفدکیلئے ایڈوانس ٹی اے ڈی اے کی مد میں ادائیگیوںکی سمری تیارکر کے منظوری کیلئے بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ 29 جولائی سے 6 اگست تک دبئی میں مذاکرات ہورہے ہیں۔جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود، سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ (ایکسٹرنل فنانس) یاسمین مسعود، اقتصادی مشیر سید اعجاز علی شاہ واسطی، ڈائریکٹر جنرل اکنامک ریفارم یونٹ خاقان حسین نجیب، جوائنٹ سیکریٹری ایکسٹرنل فنانس، سی اینڈ بی نوید علاو¿ الدین، کوآرڈینیٹر بجٹ طالب حسین بلوچ، سیکشن افسر ایکسٹرنل فنانس اینڈ آئی ایف آر مس سحر بانو، ڈائریکٹر جنرل ڈیبٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس احتشام رشید،جوائنٹ سیکریٹری وزارت پانی و بجلی زرغام اسحاق خان، وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ڈائریکٹر گیس حسن محمود، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ، ممبر کسٹمز ایف بی آر نثار محمد خان، سیکریٹری کسٹمز بجٹ یاسین مرتضیٰ پر مشتمل وفد آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کرے گا، دستاویز میں مذکورہ وفدکے اراکین کا مذاکرات میں شرکت کا شیڈول بھی درج کیا گیا ہے۔جس میں تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ وفد کے کون سے اراکین کس تاریخ کو مذاکرات کا حصہ بنیں گے، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں قائم پاکستانی سفارت خانہ وفدکے لیے کرائے پرکار حاصل کرنے کے انتظامات کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…