نیویارک(نیوز ڈیسک)ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی منڈی میں اگست کے سودوں کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت 84 سینٹ اضافے کے بعد تریپن اعشاریہ صفر چار ڈالر تک پہنچ گئی۔ یورپی منڈی میں اگست کے سودوں کے لیے برینٹ آئل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے بعد اٹھاون اعشاریہ پانچ ایک ڈالر پر آگئی۔ امریکی تجزیہ کار مائیکل لِنچ Lynch کا کہنا ہے کہ تاجروں نے معاہدہ ہونے کے امکانات اور افواہوں کی بنیاد پر تیل کی خرید و فروخت کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد ممکنہ طور پر ایران کی تیل کی برآمدات پر پابندی ختم ہوگی اور ایرانی تیل آنے کے بعد تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔