نیویارک(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے یورو زون کی جانب سے یونان کو دئیے گئے بیل آوٹ پیکج پر سخت تنقید کی ہے۔ آئی ایک ایف کا کہنا ہے کہ یونان کو قرضوں سے چھٹکارے کی ضرورت تھی، مزید قرضوں کی نہیں۔آئی ایم ایف نے جو تجاویز دی تھیں ان میں سے ایک تھی کہ قرضوں کو معاف کردیا جائے لیکن یورو زون نے اس تجویز کی مخالفت کی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو سال میں یونان کا قرضہ ک±ل قومی پیداوار کے 200 فیصد ہو جائے گا۔ یونان کی پارلیمنٹ کو لازمی طور پر آج بیل آوٹ پیکج سے مشروط4 قوانین منظور کرنے ہیں۔ تاہم یونانی وزیرِ اعظم ایلکسس تسیپراس کو اپنی ہی جماعت سے جن اصلاحات پر مخالفت کا سامنا ہے ان میں ٹیکسوں میں اضافہ اور پینشنوں میں کمی ہیں۔