جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

ودہولڈنگ ٹیکس، کراچی تاجروں نے بھی5اگست کو شٹر ڈاون ہڑتال کی حمایت کر دی

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) آل کراچی تاجر اتحاد نے بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بدھ 5 اگست 2015 کو شٹر ڈاو¿ن کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی کی تاجر برادری آل پاکستان انجمنِ تاجران کے ملک گیر شٹرڈاو¿ن کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔شٹرڈاو¿ن کے باوجود ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تاجر غیرمعینہ مدت کے لیے کاروبار بند کرکے سڑکوں پر آجائیں گے اور حکومت سے ہر قسم کا تعاون ختم کردیں گے۔ یہ فیصلہ منگل کوآرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں اے کے ٹی آئی کے چیئرمین عتیق میر کی زیرِصدارت تاجروں کی سپریم کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں حکومت سے پ±رزور مطالبہ کیا گیا کہ غیر منصفانہ ٹیکس کا نفاذ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کی گئی کٹوتی کھاتے داروں کو واپس کی جائے،ٹیکس نظام کی پیچیدگیاں دور کرکے نان فائلرز کو نیٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے، حکومت بینکوں اور تاجروں کا کاروبار تباہ کرنے سے باز رہے، تاجروں کو اشتعال انگیزی اور ٹیکسوں کے بائیکاٹ پر مجبور نہ کرے۔عتیق میر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بینکوں کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے، بینک کھاتوں سے کٹوتی کھلی ڈکیتی ہے، اس بے سود پریکٹس کے نتیجے میں ایک بھی نان فائلر واپس نیٹ میں نہیں آئے گا، بینک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر فائلرز کے کیسز کی بھی جانچ پڑتال ہوگی جس سے وہ بھی نیٹ چھوڑجائیں گے، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ اس ٹیکس سے بیواو¿ں، ریٹارڈ اور عام افراد کی رقوم بھی غیر محفوظ ہو جائیں گی اور انھیں بھی اپنی جمع شدہ رقوم کی ٹرانزیکشن کا حساب دینا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کے خدشات دور کیے بغیر ٹیکس نیٹ وسیع نہیں ہوسکتا، حکومت کی غلط ٹیکس پالیسیاں تاجروں کے خلاف کھلی جنگ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر سال ٹیکس نظام میں ایسی شقیں شامل کی گئیں جن کے نتیجے میں 38لاکھ کے ٹیکس نیٹ میں صرف 9لاکھ ٹیکس گزار رہ گئے، ٹیکس گزاروں کے خلاف بے جا تفتیش اور جانچ پڑتال کا دائرہ کار وسیع کیا گیا، محکمہ ٹیکس کے راشیوں کی یلغار سے تاجر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی کے تحت جبر زیادتی اور سختی کی پالیسیاں اپنانے سے تاجر برادری موجودہ حکومت کو ٹیکس دینے سے انکار بھی کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 5 اگست کی شٹرڈاو¿ن ہڑتال کو شہر کی تمام مرکزی مارکیٹوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ہم قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود اپوزیشن جماعتوں کو بھی تاجروں کی حمایت کی دعوت دے رہے ہیں۔تاجروں کی سپریم کونسل کے ارکان اکرم رانا، انصار بیگ قادری، طارق ممتاز، زبیر علی خان، عبدالغنی اخوند، احمد شمسی، شیخ محمد عالم،سمیع اللہ خان، سید شرافت علی، شاکر فینسی، ملک اسلم جاوید ارائیں، ضیائ عمر سہگل، میر عبدالحئی خان،محمد ا?صف، دلشاد بخاری، عبدالقادر، سید محمد سعید اور محمد عارف نے اعلان کیا کہ اگر ہڑتال سے قبل بینکوں کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو حکومت کے خلاف کراچی سے خیبر تک جنگ ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…