ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

جوہری سمجھوتا، ایران برآمدات بڑھانے کے لیے پر تولنے لگا

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)عالمی سطح پر تیل کا چوتھا بڑا ذخیرہ رکھنے والا ملک ایران جوہری معاہدے کے بعد اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے پر تول رہا ہے، تیل کی عالمی منڈی میں مارکیٹ شیئر کی جنگ پاکستان جیسے خریداروں کیلیے عید سے کم نہیں ہوگی۔ ایران کے پاس تقریباً 160 ارب بیرل کا تیل ذخیرہ ہے۔ 1978 ءمیں ایران 60 لاکھ بیرل تیل یومیہ پیدا کرتا تھا جو اب عالمی پابندیوں کےباعث صرف 28 لاکھ بیرل یومیہ ہے۔ ایران کا مارکیٹ شیئر روس اور خلیجی عرب ممالک لے اُڑے ہیں۔ تاریخی جوہری معاہدے کے بعد ایران ایک بار پھر اپنی پیداوار بڑھانے اور شیئر واپس لینے پر توجہ دے گا اور یہ ایسے وقت میں ہوگا جب تیل کے بڑے بڑے ایکسپورٹرز اپنی پیداور بڑھا کر مارکیت شیئر کو محفوظ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ زیادہ سپلائی کے باعث گزشتہ سال جون سے رواں سال اپریل تک تیل کی عالمی قیمتیں تقریباً نصف ہوگئی تھیں۔ تاہم عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران کو اپنی پیداوار بڑھانے کےلیےپابندیاں ہٹنے کے انتظار کے ساتھ ساتھ بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ جوہری معاہدے کے بعد تیل کی عالمی قیمتیں ڈیڑھ فیصد تک کم ہوئیں مگر اب، ان میں کسی حد تک استحکام آیا ہے۔ تیل منڈیوں میں مارکیٹ شیئر کی جنگ پاکستان جیسے ممالک کے لیے انتہائی خوش آئند ہوسکتی ہے جو اپنی ضرورت کا 85فیصد تیل عالمی منڈیوں سے خریدتے ہیں اور اس کام پرر سالانہ 15 ارب ڈالر تک خرچ کرتے ہیں۔ پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران کو پاکستانی چاول اور پھلوں کی برآمدات بھی بحال ہونے کی امید ہے جن کی چند سال قبل تک مالیت 20 کروڑ ڈالر سالانہ تھی۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…