لاہور(نیوزڈیسک)عید الفطرپر کپڑوں اور دوسری شاپنگ کے ساتھ بچوں کو عیدی دینے کے لیے نئے نئےکرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت بھی عروج پر ہے۔عیدالفطر کے لیے آج کل مارکیٹوں اور بازاروں میں نئے نئے کپڑوں اور دیگر اشیاء کی شاپنگ زوروں پر ہے،یہ عید،بچوں کی عیدی کے لیے نئے نئے کڑکتے نوٹوں کے بغیر بھی مکمل نہیں ہوتی،ان دنوں بینکوں کے باہر لوگ تھیلوں میں نئے نوٹوں کی گڈیاں لیے گھوم رہے ہیں۔ شہریوں میں نئے نوٹ خریدنے کا شوق تو مہنگے بیچنے کا گلہ بھی۔ 10،10 روپوں والی گڈی 230روپے اوپر کی تو 20،20 روپے والی 260روپے اوپر تک بیچی جا رہی ہے، 50روپے کے نوٹوں والی گڈی پر پورے تین سو روپے جبکہ 100،100 روپے والی گڈی پر پورے 4 سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ بچوں کی خوشی کے لیے والدین منہ مانگے دام دینے پر مجبورہیں۔ نئےنئے نوٹوں کی عیدی ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے،یہی چھوٹی چھوٹی خوشیاں جمع ہو کربڑی خوشیوں کا تہوار بن جاتی ہیں۔