جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گیس کی قلت سے پریشان پاکستانی عوام کا 18سال قبل دریافت ہونیوالا خزانہ کیوں استعمال نہیں کیاجارہا،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بزنس مین پینل کے مرکزی رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر خرم سعیدنے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں واقع زن گیس فیلڈ سے نامعلوم وجودہات کے سبب استفادہ نہیں کیا جا رہاجس میں سوئی گیس فیلڈ سے دگنی مقدار میں گیس موجود ہے جوتوانائی کا بحران ختم اور اگلے ایک سو سال تک تمام ملکی ضروریات پوری کر سکتی ہے۔زن فیلڈ سے گیس نکالی جائے توایران سے قدرتی یاقطر سے مائع گیس کی درامد کی ضرورت ختم ہو جائے گی، بھاری زرمبادلہ بچے گا اور سی این جی، فرٹیلائیزر اورپاور سیکٹرکا بحران ختم ہو جائے گا۔ملکی زخائر کی موجودگی میں درامدات پر زور دینا ملکی مفاد میں نہیں۔خرم سعید نے کہا کہ سوئی گیس 1955سے ملک کی 26 فیصدتوانائی کی ضروریات پوری کر رہی ہے مگر اس میں صرف دو کھرب مکعب فٹ گیس بچی ہے جبکہ ترکمانستان سے گیس کی درامد نا ممکن اور ایران سے گیس کی خریداری جوہری معاہدہ ہونے تک ممکن نہیں۔ مائع گیس کی قیمت قدرتی گیس سے سترہ گنا مہنگی ہے اسلئے ڈیرہ بگٹی میں اٹھارہ سال قبل دریافت ہونے والی زن گیس کو استعمال کرنا سب سے بہتر آپشن ہے جس میں زر مبادلہ کا انتظام یا غیر ملکی دباﺅ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکومت ملکی معیشت کو بچانے کے لئے گیس کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنائے ورنہ ملک پتھر کے دور میں چلا جائے گا۔ پالیسی ساز مقامی وسائل کو نظر انداز کر کے درامدات کی طرف متوجہ ہو گئے ہیں جس پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…