اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل ود ہولڈنگ ٹیکس نے پیر کو چاروں صوبوں کے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اسلام آبادکے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خطوط ارسال کردیئے ہیں جن میں موٹرگاڑیوں کی رجسٹریشن/ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے ساتھ جمع ہونے والے ودہولڈنگ ٹیکس میں2015کے فنانس ایکٹ کے ذریعے کی گئی تبدیلیوں کی تفصیلات دریافت کردی گئی ہے فنانس ایکٹ 2014کے تحت گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن/ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس کے ریٹ میں اضافہ کیاگیا تھا تاہم صوبوں نے اس پر یہ اعتراض کیا تھا کہ سکینڈ ہینڈ گاڑیو ں کی فروخت کے بعد ان کی ٹرانسفر پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ بغیر ٹرانسفر کرائے گاڑیاں استعمال کررہے ہیں چاروں صوبوں کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام سے ملاقاتوں کے بعد ایف بی آر نے ان کے نقطہ نظر کو تسلیم کرلیا اور سکینڈ ہینڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کے ودہولڈنگ ٹیکس میں تقریباً75فیصد کی کمی کردی تاہم پسنجر موٹروہیکلز گڈز موٹروہیکلز کے ٹوکن ٹیکس میں معمولی اضافہ کیاگیا ہے ان تبدیلیوں کا اطلاق یکم جولائی2015سے ہوگا۔ ایف بی آر نے یہ خط ڈائریکٹر جنرل پوسٹ آفس کو بھی بھجوادیا ہے ایف بی آر نے فائیلر کےلئے پسنجر ٹرانسپورٹ کا ٹوکن ٹیکس4سے10سواری والی گاڑیوں کیلئے50روپے نان فائیلر کیلئے100روپے، 10سے20سواریوں والی گاڑی والے فائیلر کیلئے 100 روپے اور نان فائیلر کیلئے دوسو روپے20سواریوں سے زیادہ والی ٹرانسپورٹ بس پر300 روپے فائیلر کیلئے500روپے نان فائیلر کیلئے کیا ہے۔1000سی سی تک کی گاڑی کے فائیلر مالک سے800روپے نان فائیلر کو1200 روپے1001 سے 1199 سی سی گاڑی کے فائیلر مالک کو1500 روپے اور نان فائیلر کو4000 روپے 1200 سے 1299 سی سی والی گاڑی کے فائیلر مالک سے1750 روپے اور نان فائیلر سے5000 روپے 1300 سے 1499 سی سی گاڑی کے فائیلر مالک سے2500 روپے اور نان فائیلر سے7500 روپے، 1500 سے 1599 سی سی کی گاڑی کے فائیلر مالک سے3750 روپے نان فائیلر سے12000 روپے، 1600 سی سی سے1999 سی سی کے فائیلر مالک سے4500 روپے اور نان فائیلر سے15000 روپے 2000سی سی سے بڑی طاقت کی موٹرگاڑیوں کے فائیلر مالک سے10ہزار روپے اور نان فائیلر سے30ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے