ٹوکیو /ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)ٹوکیو اور سڈنی سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز منگل کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں مندی دکھائی دی ۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نکی 225 انڈیکس 301.97 پوائنٹ کے اضافے سے 20391.74 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.46فیصد یا 23.59 پوائنٹ کی بہتری سے 1637.10پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 0.58 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 145.09 پوائنٹس کی کمی سے 25078.92 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مجموعی تجارتی حجم 67.81 ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا اور ملک کے اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.30 فیصد یا 12.02 پوائنٹ کی کمی سے 3958.37 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 1.67 فیصد یا 35.44 پوائنٹس کے اضافے سے 2155.69 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔آ سٹریلوی حصص بازروں میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز تیزی سے ہوا اور سڈنی سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 1.70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کا اہم ترین ایس اینڈ پی / اے ایس ایکس 200 انڈیکس 93.1 پوائنٹ کی بہتری سے 5566.3 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق حصص بازاروں میں تیزی کی وجہ بیل آف پیکیج کیلئے یونان اور یورپی یونین کے درمیان معاہدہ ہے۔