رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) حالیہ بارشوں سے منڈی میں پھٹی کی آمد میں تاخیر سے روئی کی قیمت میں 100روپے من تک اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب میں روئی کی قیمت 5ہزار روپے من تک پہنچ گئی جبکہ سندھ میں نرخ 4ہزار 800روپے من ہو گئی۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق حالیہ بارشوں سے منڈی میں پھٹی کی آمد میں تاخیر ہوئی جس کے سبب روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔