کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرریلوے کا ادارے کی قسمت ایک سال میں بدلنے کا دعوی کھوکھلا ثابت ہوا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال پاکستان ریلوے کے نیٹ لاسز 7 فیصد اضافے سے 32 ارب 50 کروڑ روپے رہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے اخراجات پچپن ارب روپے جبکہ آمدنی 22ارب روپے رہی، گزشتہ مالی سال پاکستان ریلوے کے اخراجات میں سال 2013-14 کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کے باعث نیٹ لاسز 7 فیصد اضافے سے ساڑھے 32ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق طویل مدتی واجبات 1.8 فیصد اضافے سے74 ارب 12 کروڑ روہے تک پہنچ گئے، تاہم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے ملنے والی نقد رقم کے باعث پاکستان ریلوے کی مجموعی مالیت میں 22 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں