کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام کمرشل وشیڈولڈ بینک عید الفطر پر5روز بند رہیں گے جبکہ مذکورہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر17 جولائی بروزجمعہ سے 21 جولائی بروز منگل تک 5تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث بینک 5روز بند رہیں گے۔ دریں اثنا اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں پر واضح کیاگیاہے کہ وہ مذکورہ پانچوں تعطیلات کے دوران بینکوں کے کھاتہ داران کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے اپنی تمام اے ٹی ایم مشینوںکو نہ صرف مکمل طور پر فنکشنل رکھیں بلکہ ان میں کرنسی کاوافرسٹاک بھی رکھاجائے تاکہ عید الفطر کی پانچ تعطیلات کے دوران عوام الناس کو اپنی رقوم کے حصول میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔